ڈاکٹر آصف کرمانی کا ورکرز کنونشن سے خطاب

اسلام آباد ۔ 29 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں ملک معاشی استحکام، ترقی، امن اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے، عمران خان نواز شریف کا مقابلہ تو دور کی بات ان کے کارکنوں کا مقابلہ نہیں کر سکتے جنہوں نے ہر سیاسی میدان میں انہیں بری طرح …

اسلام آباد ۔ 29 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں ملک معاشی استحکام، ترقی، امن اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے، عمران خان نواز شریف کا مقابلہ تو دور کی بات ان کے کارکنوں کا مقابلہ نہیں کر سکتے جنہوں نے ہر سیاسی میدان میں انہیں بری طرح پچھاڑا ہے، 2018ءمیں بھی مسلم لیگ (ن) کا ترقیاتی ایجنڈا اور تعمیر و ترقی کا سفر کامیاب ہو گا اور روڑے اٹکانے والوں کی سیاست کا خاتمہ ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو یہاں پنڈ بیگوال میں لیگی رہنما سردار ابرار ریاض خان کی رہائش گاہ پر منعقدہ ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب سے آزاد جموں و کشمیر کے قائم مقام وزیراعظم چوہدری طارق فاروق اور سپیکر قانون ساز اسمبلی شاہ غلام قادر نے بھی خطاب کیا جبکہ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اراکین، کابینہ اور کشمیر کونسل کے اراکین اور لیگی کارکنوں نے شرکت کی۔

Leave a Reply