اسلام آباد ۔ یکم جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے احساس کی مالی سال 2019-20ء کی مجموعی کارکردگی کا ایک مختصر جائزہ پیش کر دیا ہے۔ اپنے ٹویٹ میں ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ مالی سال 2019-20ء میں احساس کا سفر احسن انداز میں جاری رہا۔ اب تک احساس پروگرام کے تحت سماجی تحفظ و تخفیف غربت کے مختلف پروگراموں میں 254.95 ارب …
ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے احساس کی مالی سال 2019-20ء کی مجموعی کارکردگی کا ایک مختصر جائزہ پیش کر دیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ یکم جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے احساس کی مالی سال 2019-20ء کی مجموعی کارکردگی کا ایک مختصر جائزہ پیش کر دیا ہے۔ اپنے ٹویٹ میں ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ مالی سال 2019-20ء میں احساس کا سفر احسن انداز میں جاری رہا۔ اب تک احساس پروگرام کے تحت سماجی تحفظ و تخفیف غربت کے مختلف پروگراموں میں 254.95 ارب روپے خرچ کئے جا چکے ہیں۔ کورونا لاک ڈاؤن سے متاثرہ خاندانوں کو راشن امداد فراہم کرنے والے اداروں سے ملانے کیلئے 21 اپریل 2020ء کو حکومت نے راشن پورٹل کا اجراء کیا۔ پورٹل پر اب تک 738,869 افراد راشن امداد کیلئے خود کو رجسٹر کرا چکے ہیں۔ پورٹل کے تحت ضرورت مند افراد میں راشن کی تقسیم کا آغاز ہو چکا ہے۔ احساس آمدن پروگرام کا اجرائ 21 فروری 2020ء کو آغاز ہوا تھا۔ اس پروگرام کے تحت اب تک 25,054 خاندانوں کو 1.5 ارب روپے مالیت کے چھوٹے کاروباری اثاثے فراہم کئے جا چکے ہیں۔ احساس سیلانی لنگر پروگرام کا آغاز 7 اکتوبر 2019ء کو کیا گیا۔ اب تک پبلک پرائیویٹ شراکت داری کے تحت 6 لنگر خانے پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا اور اسلام آباد میں کھولے جا چکے ہیں۔ احساس کفالت پروگرام کا اجراء 31 جنوری 2020 کو ہوا تھا۔ اس پروگرام کے تحت اب تک 45 لاکھ 76 ہزار 4 سو 63 مستحق خواتین مستفید ہو چکی ہیں۔ احساس بلاسود قرضے کا اجراء 5 جولائی 2019ء کو ہوا تھا۔ اس پروگرام کے تحت اب تک 712,852 افراد کو 24.082 ارب روپے مالیت کے احساس بلاسود قرضے جاری کئے جا چکے ہیں۔ پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے انڈر گریجویٹ سکالرشپ پروگرام کا اجراء 4 نومبر2019 کو ہوا۔ اب تک ضرورت اور میرٹ پر مبنی اس پروگرام کے تحت ہائر ایجوکیشن کمیشن کو 4.8 ارب روپے 50,500 سے زائد مستحق و ہونہار طلباء کے سکالرشپ کیلئے جاری کئے جا چکے ہیں۔ لاک ڈاؤن سے متاثرہ محنت کش طبقہ کیلئے وزیراعظم نے یکم اپریل2020ء کو احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کا اجراء کیا اور 9 اپریل سے ادائیگیاں پورے ملک میں جاری و ساری ہیں۔ اب تک ایک کروڑ 23 لاکھ 6 ہزار سے زائد افراد میں 148 ارب 94 کروڑ روپی سے زائد امدادی رقم تقسیم کی جا چکی ہے۔ جنوری2020ء سے جون2020ء کے دوران احساس کے تحت ہونے والی سرگرمیوں کا احوال جلد آنے والا احساس نیوز لیٹر کے دوسرے شمارے میں موجود ہو گا۔ وزیراعظم نے10 مارچ 2020ء کو احساس ضلعی پورٹل ڈیٹا فار پاکستان کا اجراء کیا۔ اس پورٹل کی تشکیل حکومت کا حقائق پر مبنی وفاقی، صوبائی اور ضلعی سطح پر اداروں کے فیصلہ سازی کے عمل میں اہم قدم ہے۔








