آغا خان یونیورسٹی کے سینٹر آف ایکسیلنس فار ٹراما اینڈ ایمرجنسیز (سی ای ٹی ای) کے ڈائریکٹر ڈاکٹر جنید رزاق کو ہنگامی طبی خدمات اور عالمی صحت کے شعبے میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں کنیکٹی کٹ جنرل اسمبلی کی جانب سے آفیشل سائیٹیشن کے اعزاز سے نوازا گیا ہے۔
ڈاکٹر جنید رزاق کو کنیکٹی کٹ جنرل اسمبلی کی جانب سے آفیشل سائیٹیشن کے اعزاز سے نوازا گیا

مزید خبریں
اسلام آباد/کراچی۔8جولائی (اے پی پی):آغا خان یونیورسٹی کے سینٹر آف ایکسیلنس فار ٹراما اینڈ ایمرجنسیز (سی ای ٹی ای) کے ڈائریکٹر ڈاکٹر جنید رزاق کو ہنگامی طبی خدمات اور عالمی صحت کے شعبے میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں کنیکٹی کٹ جنرل اسمبلی کی جانب سے آفیشل سائیٹیشن کے اعزاز سے نوازا گیا ہے۔ یہ اعزاز سعود انور کی جانب سے کنیکٹی کٹ جنرل اسمبلی میں پیش کیا گیا جس میں ڈاکٹر جنید رزاق کی ایمرجنسی میڈیسن اور عالمی صحت کے فروغ کے لیے گراں قدر خدمات کو سراہا گیا۔
آغا خان یونیورسٹی کے مطابق یہ اعزاز اس لحاظ سے بھی خصوصی اہمیت رکھتا ہے کہ ڈاکٹر جنید رزاق نے ایمرجنسی میڈیسن میں اپنے پیشہ ورانہ سفر کا آغاز امریکی ریاست کنیکٹی کٹ سے کیا جہاں انہوں نے اپنی طبی تربیت مکمل کی۔ بعد ازاں انہوں نے آغا خان یونیورسٹی اور عالمی سطح پر ہنگامی طبی سہولیات، تحقیق اور صحت عامہ کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کیا۔ آغا خان یونیورسٹی نے ڈاکٹر جنید رزاق کو اس بین الاقوامی اعزاز پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی کامیابی ادارے اور پاکستان کے لیے باعث فخر ہے اور یہ اعزاز عالمی سطح پر پاکستانی طبی ماہرین کی صلاحیتوں کا اعتراف بھی ہے۔








