اسلام آباد ۔ 13 اپریل (اے پی پی) وزیر مملکت برائے کیپیٹل ایڈمنسٹریشن اینڈ ڈویلپمنٹ ڈویژن ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں پلاٹوں کی الاٹمنٹ کی خبروں کا نوٹس لے لیا۔ وزیر مملکت نے سی ڈی اے سے اس معاملے پر تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔ پلاٹوں کی الاٹمنٹ پر گزشتہ سال سے پابندی عائد ہے۔ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ معاملے کی مکمل تحقیقات …
ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں پلاٹوں کی الاٹمنٹ کی خبروں کا نوٹس لے لیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 13 اپریل (اے پی پی) وزیر مملکت برائے کیپیٹل ایڈمنسٹریشن اینڈ ڈویلپمنٹ ڈویژن ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں پلاٹوں کی الاٹمنٹ کی خبروں کا نوٹس لے لیا۔ وزیر مملکت نے سی ڈی اے سے اس معاملے پر تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔ پلاٹوں کی الاٹمنٹ پر گزشتہ سال سے پابندی عائد ہے۔ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ معاملے کی مکمل تحقیقات کریں گے اور حقائق سامنے لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اداروں میں شفافیت کو فروغ دینے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔








