اسلام آباد ۔20جنوری(اے پی پی) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ سارے پرائیویٹ سکول ظالمانہ فیسیں نہیں لے رہے‘ کچھ سکولوں میں پہلی جماعت کی فیس 300 جبکہ کچھ میں 30 ہزار تک ہے‘ پرائیویٹ سکولوں کو ریگولرائز کرنے کیلئے پیرا کے قوانین میں ترمیم کی جارہی ہے۔ جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران سینیٹر نہال ہاشمی کے توجہ مبذول نوٹس کا …
ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کا ایوان بالامیں توجہ مبذول نوٹس پرجواب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔20جنوری(اے پی پی) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ سارے پرائیویٹ سکول ظالمانہ فیسیں نہیں لے رہے‘ کچھ سکولوں میں پہلی جماعت کی فیس 300 جبکہ کچھ میں 30 ہزار تک ہے‘ پرائیویٹ سکولوں کو ریگولرائز کرنے کیلئے پیرا کے قوانین میں ترمیم کی جارہی ہے۔ جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران سینیٹر نہال ہاشمی کے توجہ مبذول نوٹس کا جواب دیتے ہوئے ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ پرائیویٹ سکولوں نے پیرا سے مشاورت کے بغیر فیسیں بڑھا دی تھیں جس پر وزیراعظم نے 2015ءمیں فیسیں واپس کرنے کا حکم دیا تاہم کچھ پرائیویٹ سکول ہائی کورٹ چلے گئے اور حکم امتناعی لے لیا جس کے بعد یہ معاملہ تاحال جوں کا توں ہے۔








