ڈاکٹر فاروق ستار کی فیلڈ مارشل عاصم منیر کو ترقی پانے پر مبارکباد

کراچی۔ 20 مئی (اے پی پی):ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر مرکزی رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے آرمی چیف سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے بلند ترین فوجی عہدے پر ترقی پانے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے بیان میں ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے جس بصیرت، تدبر اور قومی جذبے سے پاکستان کی قیادت کی، وہ تاریخ میں سنہری حروف سے …

کراچی۔ 20 مئی (اے پی پی):ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر مرکزی رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے آرمی چیف سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے بلند ترین فوجی عہدے پر ترقی پانے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے بیان میں ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے جس بصیرت، تدبر اور قومی جذبے سے پاکستان کی قیادت کی، وہ تاریخ میں سنہری حروف سے لکھے جانے کے قابل ہے۔

ان کی عسکری حکمت عملی نے نہ صرف دشمن کی سازشوں کو ناکام بنایا بلکہ بھارت کو ہر محاذ پر پسپا ہونے پر مجبور کیا۔انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں افواجِ پاکستان نے جس پیشہ ورانہ مہارت، نظم و ضبط اور عزم کا مظاہرہ کیا، وہ پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہے۔ اعصابی جنگ کے میدان میں ان کی دانشمندانہ حکمت عملی نے عالمی سطح پر پاکستان کا وقار مزید بلند کیا۔

ڈاکٹر فاروق ستار نے مزید کہا کہ فیلڈ مارشل کا عہدہ صرف ایک فوجی رینک نہیں بلکہ یہ ایک نظریہ، قربانی اور بے مثال قیادت کی علامت ہے۔ اُنہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سربراہی میں پاکستان مزید مضبوط، مستحکم اور متحد ہوگا۔ اُنہوں نے کہا کہ پوری قوم کو اپنے سپہ سالار پر فخر ہے اور یہ ترقی اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان دشمنوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر کھڑا ہے۔

مزید خبریں