ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا سلیم مانڈوی والا کے بیٹے کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

اسلام آباد ۔ 6 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کے جواں سال بیٹے کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔اپنے تعزیتی پیغام میں وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ نوجوان امیر مانڈوی والا کی وفات ان کے خاندان کیلئے بڑا صدمہ ہے، اللہ تعالیٰ غمزدہ خاندان …

اسلام آباد ۔ 6 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کے جواں سال بیٹے کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔اپنے تعزیتی پیغام میں وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ نوجوان امیر مانڈوی والا کی وفات ان کے خاندان کیلئے بڑا صدمہ ہے، اللہ تعالیٰ غمزدہ خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کے جواں سال بیٹے گزشتہ شب انتقال کر گئے تھے۔

مزید خبریں