لاہور۔31مارچ (اے پی پی):تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل کے بانی و سرپرستِ اعلی شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے والد ڈاکٹر فریدالدین قادری رحم اللہ علیہ کا 53واں عرس مبارک 5 اپریل کو بعد از نمازِ عشا دارالعلوم فریدیہ قادریہ، بستی لوہلے شاہ جھنگ صدر میں ہوگا۔عرس مبارک کے موقع پر "فرید ملت سیمینار" کا انعقاد کیا جائے گا، جس سے صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین …
ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے والد ڈاکٹر فریدالدین قادری رحم اللہ علیہ کا 53واں عرس مبارک 5 اپریل کو ہو گا

مزید خبریں
لاہور۔31مارچ (اے پی پی):تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل کے بانی و سرپرستِ اعلی شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے والد ڈاکٹر فریدالدین قادری رحم اللہ علیہ کا 53واں عرس مبارک 5 اپریل کو بعد از نمازِ عشا دارالعلوم فریدیہ قادریہ، بستی لوہلے شاہ جھنگ صدر میں ہوگا۔عرس مبارک کے موقع پر "فرید ملت سیمینار” کا انعقاد کیا جائے گا، جس سے صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری خصوصی خطاب کریں گے۔ تقریب میں ملک بھر سے جید علما کرام، مشائخ عظام، مذہبی و سماجی شخصیات اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔
سیمینار میں ڈاکٹر فریدالدین قادری کی اسلام، پاکستان اور شعبہ طب کے لیے گرانقدر خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا جائے گا۔تقریب کی صدارت ایڈمنسٹریٹر دربار فرید ملت صاحبزادہ محمد صبغت اللہ قادری کریں گے جبکہ انتظامات ڈائریکٹر دارالعلوم فریدیہ قادریہ حافظ علامہ عبد القدیر قادری کی زیر نگرانی مکمل کیے جا رہے ہیں۔عرس مبارک کی روحانی محفل میں فخر القرا قاری نور احمد چشتی تلاوتِ کلام پاک کی سعادت حاصل کریں گے جبکہ صاحبزادہ تسلیم احمد صابری اور صفدر علی محسن نقابت کے فرائض سرانجام دیں گے۔
علاوہ ازیں، معروف ثنا خواں الحاج شہباز قمر فریدی، محمد شکیل طاہر، شہزاد برادران، ظہیر احمد بلالی اور دیگر عالمی شہرت یافتہ نعت خواں حضور نبی اکرم کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت پیش کریں گے.نائب ناظم اعلی تحریک منہاج القرآن جواد حامد نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ عرس مبارک کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں اور ملک بھر سے وابستگان، کارکنان، عقیدت مندوں اور محبین کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔ مرکزی سیکرٹریٹ لاہور سے بھی قائدین و کارکنان قافلوں کی صورت میں شرکت کریں گے۔








