ڈاکٹر ملیحہ لودھی دنیا کی پانچ کامیاب سفارتکار خواتین میں شامل

ماسکو۔12 فروری (اے پی پی)روس کی معروف نیوز ویب سائٹ گیزیٹا ڈاٹ آر یو نے اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی کو دنیا کی پانچ کامیاب سفارتکار خواتین میں شامل کرد یا ہے ۔روس کی سرکاری نیوز ایجنسی نے گیزیٹا ڈاٹ آر یو کی ویب سائٹ کی رپورٹ کے حوالے سے کہا ہے کہ ڈاکٹر ملیحہ لودھی مسلم دنیا میں ایک معروف خاتون شخیصت ہیں۔گیزیٹا ڈاٹ …

ماسکو۔12 فروری (اے پی پی)روس کی معروف نیوز ویب سائٹ گیزیٹا ڈاٹ آر یو نے اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی کو دنیا کی پانچ کامیاب سفارتکار خواتین میں شامل کرد یا ہے ۔روس کی سرکاری نیوز ایجنسی نے گیزیٹا ڈاٹ آر یو کی ویب سائٹ کی رپورٹ کے حوالے سے کہا ہے کہ ڈاکٹر ملیحہ لودھی مسلم دنیا میں ایک معروف خاتون شخیصت ہیں۔گیزیٹا ڈاٹ آر یو نے کہا ہے کہ صحافت میں شاندار کیرئیر کے بعد ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے امریکا کے لئے بطور پاکستانی سفیر اوربرطانیہ میں ہائی کمشنر کی حیثیت سے خدمات سرانجام دیں ۔گیزیٹا ڈاٹ آر یو نے کہا ہے کہ ملیحہ لودھی پہلی پاکستانی خاتون ہیں جنہوں نے اقوام متحدہ میں مستقل مندوب اور چیف ڈیلیگیٹ کی حیثیت سے فرائض سر انجام دیئے۔