ڈاکٹر نفیسہ شاہ کا اپنے حلقہ انتخاب میں پارٹی دفتر کا دورہ، شہریوں کے مسائل سنے

رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کوٹ ڈیجی میں پی پی پی دفتر کا دورہ کیا اور علاقہ معززین سے ملاقاتیں کیں ۔

سکھر۔ 02 جولائی (اے پی پی):رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کوٹ ڈیجی میں پی پی پی دفتر کا دورہ کیا اور علاقہ معززین سے ملاقاتیں کیں ۔ ڈاکٹر نفیسہ شاہ اپنے حلقے میں واقع پیپلز پارٹی کمب آفس پہنچیں جہاں انہوں نے پارٹی کے مقامی رہنماؤں، خواتین، کارکنوں اور معززینِ علاقہ سے ملاقاتیں کیں۔اس موقع پر ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے خواتین سمیت عوام کے مسائل تفصیل سے سنے اور ان کے فوری حل کے لیے متعلقہ افسران کو ہدا یت کی۔انہوں نے یقین دلایا کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ عوام کی خدمت اور ان کے مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کرتی رہے گی۔ اس موقع پر پی پی پی تحصیل کوٹڈیجی کے رہنما و دیگر معززین موجود تھے۔