جنیوا ۔14اکتوبر (اے پی پی):عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیوایچ او) نےایک صحت ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ بھارت میں تیار کردہ تین کھانسی کے شربت آلودہ پائے گئے ہیں، جن سے بچوں کی ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ڈبلیو ایچ او نے دنیا بھر کے ممالک پر زور دیا ہے کہ اگر ان کے ہاں ان دواؤں کی موجودگی کا پتہ چلے تو فوراً رپورٹ کریں۔ …
ڈبلیو ایچ او کا بھارت میں تیار کردہ کھانسی کے شربت سے متعلق عالمی انتباہ

مزید خبریں
جنیوا ۔14اکتوبر (اے پی پی):عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیوایچ او) نےایک صحت ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ بھارت میں تیار کردہ تین کھانسی کے شربت آلودہ پائے گئے ہیں، جن سے بچوں کی ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ڈبلیو ایچ او نے دنیا بھر کے ممالک پر زور دیا ہے کہ اگر ان کے ہاں ان دواؤں کی موجودگی کا پتہ چلے تو فوراً رپورٹ کریں۔
ادارے کے مطابق، جن دواؤں کی مخصوص بیچزکو خطرناک قرار دیا گیا ہے، ان میں کولڈرف، ریسپی فریش ٹی آر،ری لائف شامل ہیں۔واضح رہے بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے علاقے پراسیہ میں واقع ایک واقعے میں کولڈرف کے استعمال سے چند بچوں کی اموات کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جس کے بعد صورتحال تشویش ناک ہو گئی۔
ڈبلیوایچ اونے یہ بھی کہا ہے کہ ان دواؤں میں مہلک آلودگی کی موجودگی کی تحقیقات جاری ہیں، اور وہ عالمی سطح پر ممالک سے تعاون کی اپیل کر رہا ہے تاکہ جعلی یا مضر صحت دواؤں کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔








