واشنگٹن ۔ 7 اکتوبر (اے پی پی) امریکا سمیت 45 ممالک ڈرون ٹیکنالوجی کے استعمال اور درآمد کرنے کے بنیادی اصولوں پر متفق ہو گئے ۔ جرمن میڈیا کے مطابق اس حوالے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ بغیر پائلٹ کے اڑنے والے اِس طیارے کے استعمال کو مسلح تنازعات والے علاقوں کے لیے مقرر اصولوں اور ضوابط کے تابع کرنے کے علاوہ بین الاقوامی انسانی حقوق …
ڈرون طیاروں کے استعمال اور تجارت کے اصولوں پر 45 ممالک کا اتفاق

مزید خبریں
واشنگٹن ۔ 7 اکتوبر (اے پی پی) امریکا سمیت 45 ممالک ڈرون ٹیکنالوجی کے استعمال اور درآمد کرنے کے بنیادی اصولوں پر متفق ہو گئے ۔ جرمن میڈیا کے مطابق اس حوالے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ بغیر پائلٹ کے اڑنے والے اِس طیارے کے استعمال کو مسلح تنازعات والے علاقوں کے لیے مقرر اصولوں اور ضوابط کے تابع کرنے کے علاوہ بین الاقوامی انسانی حقوق کے قوانین کی پاسداری بھی کرنا ہو گی۔ مشترکہ بیان میں یہ بھی واضح کیا گیا کہ بغیر کسی انسان کے فضا میں متحرک ہونے والے طیاروں کی برآمد کے لیے بھی ذمہ داری کا مظاہرہ ضروری ہے اور ان کی برآمدات کو انٹرنیشنل آرمز کنٹرول اور انسداد اسلحہ سازی کے قواعد و ضوابط پابند رکھنا ہو گا۔








