لاہور۔26فروری (اے پی پی):ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس اور ضلعی انتظامیہ کے اشتراک سے ڈپٹی کمشنر رمضان المبارک ٹی ٹین کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز ہوگیا،ایونٹ میں لاہور کے آٹھ ٹاپ کرکٹ کلبز حصہ لے رہے ہیں۔ترجمان کے مطابق افتتاحی روز کرکٹ سنٹر اور ماڈل ٹائون کلب نے میچز جیت لیے۔ایل سی سی اے گرائونڈ کی مصنوعی روشنیوں میں ٹورنامنٹ کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب ہوئی ،جس میں ٹرافی کی رونمائی اور آتش …
ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس اور ضلعی انتظامیہ کے اشتراک سے ڈپٹی کمشنر رمضان المبارک ٹی ٹین کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز ہوگیا

مزید خبریں
لاہور۔26فروری (اے پی پی):ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس اور ضلعی انتظامیہ کے اشتراک سے ڈپٹی کمشنر رمضان المبارک ٹی ٹین کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز ہوگیا،ایونٹ میں لاہور کے آٹھ ٹاپ کرکٹ کلبز حصہ لے رہے ہیں۔ترجمان کے مطابق افتتاحی روز کرکٹ سنٹر اور ماڈل ٹائون کلب نے میچز جیت لیے۔ایل سی سی اے گرائونڈ کی مصنوعی روشنیوں میں ٹورنامنٹ کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب ہوئی ،جس میں ٹرافی کی رونمائی اور آتش بازی کا بھی شاندار مظاہرہ کیا گیا۔تقریب میں ایڈوائزر وزیر اعلی پنجاب ذیشان عاشق ملک نے بطور مہمان خصوصی شرکت جبکہ اس موقع پر ڈی سی لاہور کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز،کوآرڈینیٹر وزیر کھیل ملک انوش کھوکھر،ڈائریکٹر سپورٹس رانا ندیم انجم،طارق خانزاادہ اور ایونٹ کے چیف آرگنائزر سید تنویر عباس سمیت دیگر بھی موجود تھے۔افتتاحی تقریب کے موقع پر مہمانان گرامی کا تمام ٹیموں سے تعارف کروایا گیا۔
دونون مہمانوں نے بیٹنگ اور بائولنگ کر کے ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا۔مہمانان گرامی کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں کی فراہمی کیلئے ٹورنامنٹ کروایا گیا ہے۔اس طرح کے ایونٹس کا سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔کھلاڑیوں نے ایونٹ کے انعقاد پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے ایونٹس سے کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع ملتا ہے۔ٹی ٹین ٹورنامنٹ میں لاہور کے ٹاپ 8 کرکٹ کلبز حصہ لے رہے ہیں۔ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ گولڈن سٹار کلب اور کرکٹ سنٹر کے مابین کھیلا گیا جس میں کرکٹ سنٹر فاتح رہا جبکہ دوسرے میچ میں ماڈل ٹائون کلب نے نیو یونین کلب کو مات دیکر اگلے مرحلہ میں جگہ بنائی۔ٹورنامنٹ کا فائنل 28فروری کو کھیلا جائیگا۔








