ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفس گوجرانوالہ کے زیر اہتمام ڈی ایچ ڈی سی ہال گوجرانوالہ میں اسٹیک ہولڈرز کا ایک اہم انٹریکٹو سیشن منعقد ہوا۔
ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفس گوجرانوالہ کے زیر اہتمام ڈی ایچ ڈی سی ہال گوجرانوالہ میں اہم اجلاس

مزید خبریں
گوجرانوالہ۔ 10 جون (اے پی پی):ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفس گوجرانوالہ کے زیر اہتمام ڈی ایچ ڈی سی ہال گوجرانوالہ میں اسٹیک ہولڈرز کا ایک اہم انٹریکٹو سیشن منعقد ہوا۔
سیشن میں علماء کرام، میڈیا نمائندگان، نوجوانوں، ماہر تعلیم، دانشوروں، طبی ماہرین، وکلاء اور مختلف لائن ڈیپارٹمنٹس کے افسران اور کمیونٹی انفلوئنسرز نے شرکت کی۔سیشن سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر گوجرانوالہ عدنان اشرف نے کہا کہ پائیدار ترقی کے حصول کے لیے آبادی میں توازن پیدا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی کی وجہ سے صحت، تعلیم، روزگار اور دیگر بنیادی سہولیات کے مابین توازن بگڑ رہا ہے








