ڈسٹرکٹ 101 سوسائٹی نزد جاتی عمرہ میں نو تعمیر شدہ مسجد کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی، جس میں صدر مسلم لیگ (ن) لاہور ملک سیف الملوک کھوکھر نے صوبائی وزیر ملک فیصل ایوب کھوکھر کے ہمراہ خصوصی شرکت کی۔
ڈسٹرکٹ 101 سوسائٹی نزد جاتی عمرہ میں نو تعمیر شدہ مسجد کی افتتاحی تقریب

مزید خبریں
لاہور۔24جولائی (اے پی پی):ڈسٹرکٹ 101 سوسائٹی نزد جاتی عمرہ میں نو تعمیر شدہ مسجد کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی، جس میں صدر مسلم لیگ (ن) لاہور ملک سیف الملوک کھوکھر نے صوبائی وزیر ملک فیصل ایوب کھوکھر کے ہمراہ خصوصی شرکت کی۔
دونوں رہنماوں نے مشترکہ طور پر مسجد کا باقاعدہ افتتاح کیا، جبکہ اس موقع پر ملکی سلامتی، استحکام، ترقی، خوشحالی اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔اس موقع پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملک سیف الملوک کھوکھر نے کہا کہ مسجد اللہ تعالی کا گھر ہے اور اس کی تعمیر و آبادکاری عظیم سعادت ہے۔ دینی اور فلاحی منصوبے خدمتِ خلق کے جذبے کو فروغ دیتے ہیں اور عوام کو عبادت کی بہترین سہولیات کی فراہمی ایک خوش آئند اقدام ہے۔صوبائی وزیر ملک فیصل ایوب کھوکھر نے کہا کہ عبادت گاہیں معاشرے میں امن، بھائی چارے اور اتحاد کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت کے سفر میں ایسے فلاحی منصوبے قابلِ تحسین ہیں اور ان کی ہر ممکن حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے۔افتتاحی تقریب میں ملک بلاول سیف کھوکھر، ملک حسیب عرفان کھوکھر اور ملک حسنین عرفان کھوکھر سمیت معزز شخصیات اور اہلِ علاقہ کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔








