ڈنمارک میں پارلیمانی انتخابات 24 مارچ کو ہوں گے

کوپن ہیگ۔27فروری (اے پی پی):ڈنمارک میں پارلیمانی انتخابات 24 مارچ کو ہوں گے۔ شنہوا کے مطابق اس بات کا اعلان ڈنمارک کےو زیراعظم میٹی فریڈرکسن نےکیا ۔ ڈنمارک کی پارلیمنٹ فولکٹنگ میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ووٹرز یہ فیصلہ کریں گے کہ آئندہ چارسالوں میں ڈنمارک کس سمت جائے گا۔ اس انتخاب کے ذریعے 179 رکنی پارلیمنٹ کی تشکیل طے کی جائے گی، جس میں گرین لینڈ …

کوپن ہیگ۔27فروری (اے پی پی):ڈنمارک میں پارلیمانی انتخابات 24 مارچ کو ہوں گے۔ شنہوا کے مطابق اس بات کا اعلان ڈنمارک کےو زیراعظم میٹی فریڈرکسن نےکیا ۔ ڈنمارک کی پارلیمنٹ فولکٹنگ میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ووٹرز یہ فیصلہ کریں گے کہ آئندہ چارسالوں میں ڈنمارک کس سمت جائے گا۔ اس انتخاب کے ذریعے 179 رکنی پارلیمنٹ کی تشکیل طے کی جائے گی، جس میں گرین لینڈ اور فیروجزائر کی نمائندگی کے لیے مخصوص نشستیں بھی شامل ہیں۔

ڈنمارک کے انتخابی پوسٹرز سے متعلق قوانین کے تحت، انتخابی مہم کے پوسٹرز الیکشن سے پہلے چوتھے ہفتے کے ہفتہ کے دن دوپہر 12 بجے سے آویزاں کیے جا سکتے ہیں، یعنی اس ہفتے کے ہفتہ سے جماعتیں باضابطہ طور پر اپنی مہم شروع کر سکیں گی۔ ڈنمارک ایک آئینی بادشاہت ہے جو پارلیمانی نظام کے تحت چلتی ہے۔

پارلیمنٹ فولکٹنگ کی کل 179 نشستیں ہیں، جن میں سے دو دو نشستیں گرین لینڈ اور فیرو جزائر کے لیے مخصوص ہیں۔ وزیرِاعظم فریڈرکسن کے مرکزِ بائیں بازو کے اتحاد نے نومبر 2022 کے عام انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی۔