روسیو ۔ 13 مئی (اے پی پی) ویسٹ انڈیز نے ڈومنیکا ٹیسٹ کے تیسرے روز اپنی پہلی اننگز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 218 رنز بنا لئے اور اسے اب بھی 158 رنز خسارے کا سامنا ہے۔ روسٹن چیز 60 رنز بنا کر ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے۔ یاسر شاہ نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ تفصیلات کے مطابق ونڈسر پارک، روسیو میں ٹیسٹ کے تیسرے روز ویسٹ انڈیز نے اپنی پہلی …
ڈومنیکا ٹیسٹ کا تیسرا روز، ویسٹ انڈیز نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 218 رنز بنا لئے
روسیو ۔ 13 مئی (اے پی پی) ویسٹ انڈیز نے ڈومنیکا ٹیسٹ کے تیسرے روز اپنی پہلی اننگز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 218 رنز بنا لئے اور اسے اب بھی 158 رنز خسارے کا سامنا ہے۔ روسٹن چیز 60 رنز بنا کر ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے۔ یاسر شاہ نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ تفصیلات کے مطابق ونڈسر پارک، روسیو میں ٹیسٹ کے تیسرے روز ویسٹ انڈیز نے اپنی پہلی نامکمل اننگز 11 رنز بغیر کسی نقصان کے دوبارہ شروع کی تو کریگ براتھویٹ 5 اور کیرن پاﺅل 9 رنز پر کھیل رہے تھے۔ 43 کے مجموعی سکور پر میزبان ٹیم کو پہلا نقصان اٹھانا پڑا جب کیرن پاﺅل 31 رنز بنانے کے بعد یاسر شاہ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے









