ڈونلڈٹرمپ کورونا وائرس کے بحران کو سیاسی رنگ دینے سے باز رہیں، عالمی ادارہ صحت

جنیوا۔24نومبر (اے پی پی):عالمی ادارہ صحت نےکہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کورونا وائرس کے بحران کو سیاسی رنگ دینے سے باز رہیں۔عالمی ادارہ صحت نے ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے عالمی ادارہ صحت پر چین کی طرف داری اور تعصب برتنے کے الزامات اورامداد بند کرنے کی دھمکیوں کے بعد انہیں تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ عالمی ادارہ صحت کےڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس اڈھانوم گیبریوس نے امریکی صدر کے بیان …

جنیوا۔24نومبر (اے پی پی):عالمی ادارہ صحت نےکہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کورونا وائرس کے بحران کو سیاسی رنگ دینے سے باز رہیں۔عالمی ادارہ صحت نے ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے عالمی ادارہ صحت پر چین کی طرف داری اور تعصب برتنے کے الزامات اورامداد بند کرنے کی دھمکیوں کے بعد انہیں تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ عالمی ادارہ صحت کےڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس اڈھانوم گیبریوس نے امریکی صدر کے بیان کے جواب میں تین نکاتی رد عمل جاری کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا بحران کے خلاف قومی اور عالمی سطح پر تمام ممالک کو متحد ہونا ہوگا۔ کووڈ-19کے بحران کو سیاسی رنگ دینے سے گریز کرنا ہوگا اور اس عالمی وباء کے خلاف مخلصانہ یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ عالمی لیڈروں بالخصوص چین اور امریکا کوشفافیت کا مظاہرہ کرنا ہوگا اور کسی بھی ملک کے لیے یہ مناسب نہیں کہ وہ کرونا وباء کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش کرے۔واضح رہے کہ گزشتہ منگل کووائٹ ہائوس میں ایک پریس کانفرنس کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی ادارہ صحت پر چین کی طرف داری کرنے اور تعصب برتنے کا الزام عائدکرتے ہوئےدھمکی دی تھی وہ ڈبلیو ایچ او کو دی جانے والی امداد روک سکتےہیں۔