ڈونلڈٹرمپ کی اطالوی وزیر اعظم سے ملاقات

واشنگٹن ۔ 31جولائی (اے پی پی) امریکی صدر ٹرمپ نے اطالوی وزیراعظم جوزیپے کونٹے کی جانب سے مہاجرین کے خلاف سخت رویہ اپنانے کا خیرمقدم کیا ہے۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اطالوی وزیراعظم سے واشنگٹن میں ملاقات میں امریکا اور اٹلی کے درمیان نظریاتی قربت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اور اطالوی وزیراعظم دونوں ’روایتی سیاست دان‘ نہیں بلکہ دونوں روایتی سیاسی …

واشنگٹن ۔ 31جولائی (اے پی پی) امریکی صدر ٹرمپ نے اطالوی وزیراعظم جوزیپے کونٹے کی جانب سے مہاجرین کے خلاف سخت رویہ اپنانے کا خیرمقدم کیا ہے۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اطالوی وزیراعظم سے واشنگٹن میں ملاقات میں امریکا اور اٹلی کے درمیان نظریاتی قربت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اور اطالوی وزیراعظم دونوں ’روایتی سیاست دان‘ نہیں بلکہ دونوں روایتی سیاسی انداز کو تبدیل کرنے کے نعرے کے ساتھ اس میدان میں اترے ہیں۔ ٹرمپ نے کہا کہ دونوں کی انتخابی مہم، انتظامیہ اور نظریات خصوصاً مہاجرین سے متعلق رویہ ایک سا ہے۔

مزید خبریں