ڈونلڈٹرمپ کی خواتین سے متعلق نازیبا گفتگو پر معذرت

واشنگٹن ۔ 8 اکتوبر (اے پی پی) امریکا میں ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے 2005ء 2005ءمیںخواتین سے نازیبا گفتگو کرنے والی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد معذرت کر لی ہے۔امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اپنے ایک اپنے وضاحتی بیان میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر کسی کو ٹھیس پہنچی ہے تووہ اس پر معذرت چاہتے ہیں۔ بیان میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یہ گفتگو نجی …

واشنگٹن ۔ 8 اکتوبر (اے پی پی) امریکا میں ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے 2005ء 2005ءمیںخواتین سے نازیبا گفتگو کرنے والی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد معذرت کر لی ہے۔امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اپنے ایک اپنے وضاحتی بیان میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر کسی کو ٹھیس پہنچی ہے تووہ اس پر معذرت چاہتے ہیں۔ بیان میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یہ گفتگو نجی طور پر لاکر روم میں برسوں پہلے ہوئی تھی۔ بل کلنٹن نے گولف کورس پر میرے ساتھ اس سے کہیں زیادہ خراب گفتگو کی تھی۔یہ وڈیو منظر عام پر آنے کے بعد ٹرمپ کی اپنی جماعت کے راہنماوں کی طرف سے بھی انھیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

Leave a Reply