ڈونلڈ ٹرمپ پر دستاویزی فلم کے تنازع کے بعد بی بی سی کے ڈائریکٹر جنرل ٹِم ڈیوی مستعفی

لندن ۔10نومبر (اے پی پی):برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے ڈائریکٹر جنرل ٹِم ڈیوی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔اے ایف پی کے مطابق ان کا استعفیٰ اس وقت سامنے آیا جب سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر بنائی گئی ایک دستاویزی فلم کے ایڈیٹنگ تنازع نے سنگین صورتحال اختیار کر لی۔رپورٹس کے مطابق بی بی سی کے معروف پروگرام پینوراما کی ایک دستاویزی فلم میں ٹرمپ کی …

لندن ۔10نومبر (اے پی پی):برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے ڈائریکٹر جنرل ٹِم ڈیوی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔اے ایف پی کے مطابق ان کا استعفیٰ اس وقت سامنے آیا جب سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر بنائی گئی ایک دستاویزی فلم کے ایڈیٹنگ تنازع نے سنگین صورتحال اختیار کر لی۔رپورٹس کے مطابق بی بی سی کے معروف پروگرام پینوراما کی ایک دستاویزی فلم میں ٹرمپ کی تقریر کو مبینہ طور پر غلط انداز میں پیش کیا گیا، جس کے بعد ادارے پر غیر جانب داری کے اصولوں کی خلاف ورزی کے الزامات لگے۔ اسی تنازع کے باعث بی بی سی کی ہیڈ آف نیوز ڈیبرہ ٹرنَس نے بھی استعفیٰ دے دیا۔

واقعے پر ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ بدعنوان صحافی بے نقاب ہو گئے ہیں۔ یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے صدارتی انتخاب پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی۔دوسری جانب ٹِم ڈیوی نے بی بی سی کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا کہ بی بی سی ایک عوامی ادارہ ہے اور ہمیں ہمیشہ کھلے پن، شفافیت اور جواب دہی کے اصولوں پر کاربند رہنا چاہیے۔ اگرچہ یہ واحد وجہ نہیں، مگر بی بی سی نیوز سے متعلق حالیہ بحث نے میرے فیصلے کو متاثر کیا۔ آخرکار ذمہ داری مجھ پر عائد ہوتی ہے۔

ڈیلی ٹیلی گراف کی ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق بی بی سی کی غیر جانب داری سے متعلق خدشات سب سے پہلے مائیکل پریسکاٹ نامی مشیر نے موسمِ گرما میں ایک داخلی یادداشت میں اٹھائے تھے۔دوسری جانب برطانوی وزیر برائے ثقافت، میڈیا اور کھیل لیزا نینڈی نے اس معاملے کو "انتہائی سنگین” قرار دیتے ہوئے کہا کہ بی بی سی کو مکمل وضاحت پیش کرنی ہوگی۔ ادارے نے اعلان کیا ہے کہ وہ پیر کے روز پارلیمنٹ کی کلچر، میڈیا اینڈ اسپورٹ کمیٹی کو اس تنازع پر "مکمل جواب” فراہم کرے گا۔

مزید خبریں