بیجنگ ۔ 16 جنوری (اے پی پی) چین نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا تائیوان بارے موقف ان کے لئے ناقابل برداشت ہو رہا ہے،وہ ”ایک چین پالیسی “کو چیلنج کرنے سے باز نہ آئے تو ان کومنہ توڑ جواب دے سکتے ہیں۔ چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان ہوا چونینگ نے پیر کو معمول کی پریس بریفنگ میں ڈونلڈ ٹرمپ کو زبردست تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا …
ڈونلڈ ٹرمپ کا تائیوان بارے موقف ناقابل برداشت ہے، ٹڑمپ ”ایک چین پالیسی “کو چیلنج کرنے سے باز نہ آئے تو منہ توڑ جواب دے سکتے ہیں،چین

مزید خبریں
بیجنگ ۔ 16 جنوری (اے پی پی) چین نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا تائیوان بارے موقف ان کے لئے ناقابل برداشت ہو رہا ہے،وہ ”ایک چین پالیسی “کو چیلنج کرنے سے باز نہ آئے تو ان کومنہ توڑ جواب دے سکتے ہیں۔ چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان ہوا چونینگ نے پیر کو معمول کی پریس بریفنگ میں ڈونلڈ ٹرمپ کو زبردست تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان کے ”ایک چین پالیسی “کے خلاف بیانات سے چین کا صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے،اگر وہ باز نہ آئے تو ہم ان کو منہ توڑ جواب دینے پر مجبور ہو جائیں گے۔چین نے دو دنوں میں دوسری بار تائیوان بارے ڈونلڈ ٹرمپ کے موقف پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ اگر کوئی تائیوان کو چین پر دباﺅ ڈالنے کے لئے استعمال کرے گا تو وہ دراصل خود اپنے پاﺅں پر کلہاڑی مارے گا۔








