ڈونلڈ ٹرمپ کی دہشتگردی بارے پاکستان پر تنقید،امریکا بھارت سے تعلقات کا خواہاں ہے،چینی ماہرین بین الاقوامی امور

بیجنگ ۔ 3 جنوری (اے پی پی) بین الاقوامی امورکے چینی ماہرین نے کہا ہے کہ دہشتگردی بارے ڈونلڈ ٹرمپ کی پاکستان پر حالیہ تنقید سے اس بات کا عندیہ ملتاہے کہ امریکا ہند بحرالکاہل حکمت عملی کے لئے اتحاد کی تشکیل میں بھارت کے ساتھ تعلقات کا خواہاں ہے۔ شنگھائی انسٹی ٹیوٹ فار انٹرنیشنل سٹڈیز کے ایشیا بحرالکاہل مطالعاتی مر کز کے ڈائریکٹر ذہاﺅگنچنگ نے گلوبل ٹائمز کو بتایا …

بیجنگ ۔ 3 جنوری (اے پی پی) بین الاقوامی امورکے چینی ماہرین نے کہا ہے کہ دہشتگردی بارے ڈونلڈ ٹرمپ کی پاکستان پر حالیہ تنقید سے اس بات کا عندیہ ملتاہے کہ امریکا ہند بحرالکاہل حکمت عملی کے لئے اتحاد کی تشکیل میں بھارت کے ساتھ تعلقات کا خواہاں ہے۔ شنگھائی انسٹی ٹیوٹ فار انٹرنیشنل سٹڈیز کے ایشیا بحرالکاہل مطالعاتی مر کز کے ڈائریکٹر ذہاﺅگنچنگ نے گلوبل ٹائمز کو بتایا کہ نائین الیون کے واقعے کے بعد افغانستان میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے لئے پاکستان کا تعاون امریکا کا اولین تقاضا اور بنیادی شرط تھی اور پاکستان نے اس ضمن میں 15 سال تک اس کے ساتھ تعاون کیا جس سے دونوں ملکوں (امریکہ اور پاکستان) کو فائدہ پہنچا حتی کہ اس وقت بھی پاکستان ،افغانستان میںتعینات 15000 امریکی فوجیوں کی سپلائی لائین ہے ۔ انہوں نے کہا کہ امریکی صدر کے پاکستان کے بارے ٹوئٹر سے اس بات کا عندیہ ملتاہے کہ امریکا بھارت کو اپنا اتحادی بنانے کا خواہاں ہے ۔ ذہاﺅ نے کہا کہ وزارتی سطح کے اجلاس کے بعد اب پاکستان اور چین کے تعلقات مزید مضبوط ہوگئے ہیں، ا سی بات کے پیش نظراب امریکا کا بھارت کی طرف جھکاﺅ اس کا مایوس کن اقدام ہو سکتاہے ۔

Leave a Reply