ڈونلڈ ٹرمپ کی پیشکش پر گرین لینڈ میں ریفرنڈم، 57.3 فیصد مکین امریکا کا حصہ بننےپر متفق

نوک۔14جنوری (اے پی پی):امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی گرین لینڈ کو امریکا کے ساتھ شامل کرنےخواہش کے بعد پیٹریاٹ پولنگ فاؤنڈیشن کی جانب سے گرائے گئے سروے میں گرین لینڈ کے 57.3 فیصد مکینوں نے گرین لینڈ کے امریکا کا حصہ بننے کی حمایت کردی ۔ العربیہ اردو کے مطابق اس ریفرنڈم کی رپورٹ ویب سائٹ’’دی ہل‘‘نے دی ہے۔پیٹریاٹ پولنگ فاؤنڈیشن کی طرف سے کرائے گئے سروے …

نوک۔14جنوری (اے پی پی):امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی گرین لینڈ کو امریکا کے ساتھ شامل کرنےخواہش کے بعد پیٹریاٹ پولنگ فاؤنڈیشن کی جانب سے گرائے گئے سروے میں گرین لینڈ کے 57.3 فیصد مکینوں نے گرین لینڈ کے امریکا کا حصہ بننے کی حمایت کردی ۔

العربیہ اردو کے مطابق اس ریفرنڈم کی رپورٹ ویب سائٹ’’دی ہل‘‘نے دی ہے۔پیٹریاٹ پولنگ فاؤنڈیشن کی طرف سے کرائے گئے سروے کے مطابق 57.3 فیصد شرکا نے گرین لینڈ کے امریکا کا حصہ بننے سے اتفاق کیا۔ صرف 37.4 فیصد شرکا نے ممکنہ الحاق کی مخالفت کی، 5.3 فیصد افراد نے ابھی کوئی فیصلہ نہ کرنے کا بتایا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے حال ہی میں گرین لینڈ اور پاناما کینال کے جزیرے کو حاصل کرنے کے لیے فوجی کارروائی کو مسترد کرنے سے بھی انکار کر دیا اور کہا کہ میں یہ کہہ سکتا ہوں کہ ہمیں اقتصادی تحفظ کے لیے ان کی ضرورت ہے۔

میں فوجی کارروائی نہ کرنے کے اپنے عزم کا اعلان نہیں کروں گا۔ ہمیں ایسا کچھ کرنا پڑ سکتا ہے۔یاد رہے کہ گرین لینڈ کی آبادی صرف 57 ہزار افراد پر مشتمل ہے۔ اس کا تعلق ڈنمارک سے ہے لیکن اسے خود حکمرانی کرنے کا حق حاصل ہے۔ یہ معدنیات، تیل اور قدرتی گیس کا ذخیرہ رکھتا ہے۔ لیکن اس کی سست ترقی نے اس کی معیشت کو ماہی گیری اور ڈنمارک سے ملنے والی سالانہ سبسڈی پر انحصار کرنے والا بنا رکھا ہے۔

مزید خبریں