ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ منصوبے کا مقصد فلسطینیوں کو بے گھر کرنا نہیں ، سٹیفن وِٹکوف

واشنگٹن ۔21فروری (اے پی پی):مشرق وسطیٰ کے لیے امریکی مندوب سٹیفن وِٹکوف نےکہا ہے کہ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ کے منصوبے کا مقصد فلسطینیوں کو بے گھر کرنا نہیں ہے۔العربیہ کے مطابق انہوں نے میامی میں ایک کانفرنس کے دوران ایک تقریر میں کہا کہ غزہ کے مستقبل کے بارے میں بات چیت اس طرف منتقل ہو رہی ہے کہ فلسطینیوں کے لیے بہتر مستقبل کیسے تلاش کیا جائے۔انہوں …

واشنگٹن ۔21فروری (اے پی پی):مشرق وسطیٰ کے لیے امریکی مندوب سٹیفن وِٹکوف نےکہا ہے کہ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ کے منصوبے کا مقصد فلسطینیوں کو بے گھر کرنا نہیں ہے۔العربیہ کے مطابق انہوں نے میامی میں ایک کانفرنس کے دوران ایک تقریر میں کہا کہ غزہ کے مستقبل کے بارے میں بات چیت اس طرف منتقل ہو رہی ہے کہ فلسطینیوں کے لیے بہتر مستقبل کیسے تلاش کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ جب صدر اس بارے میں بات کرتے ہیں تو اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ ہر ایک کو یہ سوچنے پر مجبور کرنا چاہتے ہیں کہ فلسطینی عوام کے لیے بہترین حل کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مثال کے طور پر کیا وہ وہاں کسی گھر میں رہنا چاہتے ہیں یا کیا وہ بہتر جگہ پر جانے کا موقع حاصل کرنا پسند کریں گے تاکہ نوکریاں، کاروبار کے مواقع اور بہتر مالی امکانات حاصل کر سکیں؟ اس سے قبل ایکسیوس نے اطلاع دی تھی کہ اسرائیلی وزیر سٹریٹجک امور رون ڈرمر جمعرات کو امریکہ میں وائٹ ہاؤس کے مشرق وسطیٰ کے ایلچی سٹیو وِٹکوف سے ملاقات کریں گے تاکہ غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے دوسرے مرحلے اور قیدیوں کی رہائی پر بات چیت شروع کی جا سکے۔