اسلام آباد۔23فروری (اے پی پی):ڈویژنل پبلک سکول راولپنڈی کی سپورٹس ٹیچر نازیہ پروین نے کہا ہے کہ ڈویژنل پبلک سکول راولپنڈی کی طالبات کی تیسری نیشنل سٹوڈنٹس اولمپک گیمز کے والی بال ایونٹ میں شاندار کارکردگی رہی اور یہ طالبات مبارکباد کی مستحق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل سٹوڈنٹس اولمپک گیمز کے انعقاد سے تعلیمی اداروں کے طلباء و طالبات کو آگے بڑھنے اور کھیل کے ٹیلنٹ کو ابھارنے …
ڈویژنل پبلک سکول کی طالبات کی تیسری نیشنل سٹوڈنٹس اولمپک گیمز کے والی بال ایونٹ میں شاندار کارکردگی رہی، نازیہ پروین
اسلام آباد۔23فروری (اے پی پی):ڈویژنل پبلک سکول راولپنڈی کی سپورٹس ٹیچر نازیہ پروین نے کہا ہے کہ ڈویژنل پبلک سکول راولپنڈی کی طالبات کی تیسری نیشنل سٹوڈنٹس اولمپک گیمز کے والی بال ایونٹ میں شاندار کارکردگی رہی اور یہ طالبات مبارکباد کی مستحق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل سٹوڈنٹس اولمپک گیمز کے انعقاد سے تعلیمی اداروں کے طلباء و طالبات کو آگے بڑھنے اور کھیل کے ٹیلنٹ کو ابھارنے کا موقع ملتا ہے ۔
ایک سوال کے جواب میں نازیہ پروین نے کہا کہ ڈویژنل پبلک سکول راولپنڈی کی خواتین والی بال ٹیم نے تیسری نیشنل سٹوڈنٹس اولمپک گیمز کے انڈر15 میں چاندی کا تمغہ حاصل کرکے ثابت کردیا کہ سکول میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں بلکہ خواتین کھلاڑیوں کو جدید اور اعلیٰ تربیت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ برس نیشنل سٹوڈنٹس اولمپک گیمز میں ان کھلاڑیوں کی بہترین کارکردگی ہوگی۔









