ڈپریشن کامقابلہ کرنے والے افراد اپنی سوچ سے زیادہ بہادر، زیادہ مضبوط اورزیادہ سمارٹ ہیں، ڈاکٹرعارف علوی

اسلام آباد۔10اکتوبر (اے پی پی): صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے دباو،ڈپریشن اور اس سے منسلکہ ممنوعات (ٹیبوز)کے مکمل خاتمہ کیلئے جدوجہدکرنے پرزوردیاہے۔ہفتہ کوذہنی صحت کے عالمی دن کے موقع پرسماجی رابطہ کی ویب سائیٹ ٹوئٹرپرجاری پیغام میں صدرمملکت نے دباواورڈپریشن کامقابلہ کرنے والے افراد کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہاہے کہ اس بیماری کا مقابلہ کرنے والے افراد اپنی سوچ سے زیادہ بہادر، زیادہ مضبوط اورزیادہ ذہین ہیں۔صدرمملکت نے ایسے افراد …

اسلام آباد۔10اکتوبر (اے پی پی): صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے دباو،ڈپریشن اور اس سے منسلکہ ممنوعات (ٹیبوز)کے مکمل خاتمہ کیلئے جدوجہدکرنے پرزوردیاہے۔ہفتہ کوذہنی صحت کے عالمی دن کے موقع پرسماجی رابطہ کی ویب سائیٹ ٹوئٹرپرجاری پیغام میں صدرمملکت نے دباواورڈپریشن کامقابلہ کرنے والے افراد کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہاہے کہ اس بیماری کا مقابلہ کرنے والے افراد اپنی سوچ سے زیادہ بہادر، زیادہ مضبوط اورزیادہ ذہین ہیں۔صدرمملکت نے ایسے افراد کو مخاطب کرتے ہوئے کہاہے کہ جوضروری ہے اسے کرے،جوممکن ہوں وہ کرے اورپھرآپ ناممکن کوممکن بنارہے ہوں گے کیونکہ آج ہی ایک پرمسرت کل کاآغازہے۔آئیں ذہنی دباو اورڈپریشن کا مقابلہ کریں ،اس کوچھپانے اوراس سے گھبرانے کی کوئی وجہ نہیں۔