کوئٹہ۔ 06 فروری (اے پی پی):ڈپٹی سپیکر بلوچستان اسمبلی غزالہ گولہ نے ترلائی کے علاقے میں امام بارگاہ خدیجہ الکبری میں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بم دھماکہ انتہائی افسوسناک اور بزدلانہ فعل ہے،ملک دشمن عناصر کے خلاف پوری قوم متحد ہے، ایسے عناصر کو اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ اپنے بیان میں ڈپٹی سپیکر بلوچستان اسمبلی غزالہ گولہ نے کہا کہ …
ڈپٹی سپیکر بلوچستان اسمبلی غزالہ گولہ کی امام بارگاہ میں دھماکے کی شدید مذمت

مزید خبریں
کوئٹہ۔ 06 فروری (اے پی پی):ڈپٹی سپیکر بلوچستان اسمبلی غزالہ گولہ نے ترلائی کے علاقے میں امام بارگاہ خدیجہ الکبری میں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بم دھماکہ انتہائی افسوسناک اور بزدلانہ فعل ہے،ملک دشمن عناصر کے خلاف پوری قوم متحد ہے، ایسے عناصر کو اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ اپنے بیان میں ڈپٹی سپیکر بلوچستان اسمبلی غزالہ گولہ نے کہا کہ اس مشکل اور دکھ کی گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔انہوں نےدھماکے میں شہید ہونے والوں کے بلند درجات اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔








