اسلام آباد ۔ 15 مارچ (اے پی پی) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کرائسٹ چرچ نیوزی لینڈ کی 2 مساجد میں ہونے والی دہشت گردی کی مذمت اور اس کے نتیجہ میں ہونے والی شہادتوں پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ اپنے مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ بےگناہ معصوم نمازیوں کی شہادت جو آج دنیا نے دیکھی ہے وہ نسل پرستی، اسلام فوبیا …
ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کی کرائسٹ چرچ نیوزی لینڈ کی 2 مساجد میں ہونے والی دہشت گردی کی مذمت ، شہادتوں پر رنج و غم کا اظہار

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 15 مارچ (اے پی پی) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کرائسٹ چرچ نیوزی لینڈ کی 2 مساجد میں ہونے والی دہشت گردی کی مذمت اور اس کے نتیجہ میں ہونے والی شہادتوں پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ اپنے مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ بےگناہ معصوم نمازیوں کی شہادت جو آج دنیا نے دیکھی ہے وہ نسل پرستی، اسلام فوبیا اور پرامن مسلمانوں کے خلاف نفرت آمیز پروپیگنڈا اور بیمار ذہنیت کا نتیجہ ہے، اس قسم کی نفرت کو دہشت گردی کہا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کے خلاف تشدد کو کسی ایک شخص کا پاگل پن نہیں کہا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ انصاف ہونا اور دکھائی دیا جانا چاہئے۔ ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ ان کی ہمدردیاں اور دعائیں کرائسٹ چرچ کے شہداءاور ان کے خاندانوں کے ساتھ ہیں۔








