اسلام آباد ۔ 18 ستمبر (اے پی پی) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ موجود حکومت تاجر برادری کے مسائل کو حل کرنے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے رہی ہے، پارلیمنٹ سے فیٹف کے بل کی منظوری کے بعد ملکی برآمدات میں اضافہ ہو گا اور عوام کو روزگار کے وسیع مواقع میسر آئیں گے، ملکی معاشی ترقی کا دارومدار کاروباری برادری کی …
ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کا فروٹ منڈی ٹریڈرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداران کے اعزاز میں منعقدہ حلف برداری تقریب سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 18 ستمبر (اے پی پی) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ موجود حکومت تاجر برادری کے مسائل کو حل کرنے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے رہی ہے، پارلیمنٹ سے فیٹف کے بل کی منظوری کے بعد ملکی برآمدات میں اضافہ ہو گا اور عوام کو روزگار کے وسیع مواقع میسر آئیں گے، ملکی معاشی ترقی کا دارومدار کاروباری برادری کی فلاح و بہبود اور ان کو درپیش مسائل کو حل کرنے پر منحصر ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو اسلام آباد سبزی منڈی میں فروٹ منڈی ٹریڈرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداران، سرپرست اعلیٰ جاجی عبدالجبار بلوچ، صدر سیّد سراج آغا، جنرل سیکرٹری نزاکت باچا اور سیکرٹری اطلاعات صدام حسین کے اعزاز میں منعقدہ حلف برداری کی تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی طرف سے کنسٹرکشن کمپنی کو دیئے گے ریلیف کے باعث ملک میں کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہو گا اور روزگار کے نئے مواقع میسر آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ انسداد منی لانڈرنگ بل کی منظوری ملک کے وسیع تر مفاد میں کی گئی ہے اس سے نہ صرف ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکل جائے گا بلکہ بیرون ملک پیسے بھیجنے کا غیر قانونی طریقہ بھی بند ہو جائے گا جس سے ملک میں معاشی استحکام آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ کوورونا وائرس کی وبا کو روکنے کے لئے پاکستان کی حکمت عملی کو دنیا بھر سراہا گیا ہے اور پاکستان کا شمار ایسے ممالک میں ہوتا ہے جس نے سب سے پہلے کورونا وبا پر قابو پایا ہے۔ انہوں نے سبزی منڈی کے تاجروں کو اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلاتے ہوئے ان کے مسائل کو حل کرنے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ وہ چیئرمین سی ڈی اے کو سبزی منڈی کے تاجروں کو درپیش مسائل کو فوری طور پر حل کرنے کی ہدایت کریں گے۔ نومنتخب عہدیداران سرپرست اعلیٰ جاجی عبدالجبار بلوچ، صدر سیّد سراج آغا، جنرل سیکرٹریی نزاکت باچا اور سیکرٹری اطلاعات صدام حسین نے ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں سبزی منڈی کے تاجروں درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ انہوں نے سبزی منڈی میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی، سیوریج اور صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات اٹھانے کا کہا۔ سبزی منڈی نومنتخب عہدیداران نے موجودہ حکومت کی پالیسیوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔








