ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کا قومی اسمبلی میں اظہار خیال

اسلام آباد ۔ 26 فروری (اے پی پی) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ 21 کروڑ عوام کے نمائندہ ایوان نے دشمن کو واضح پیغام دیا ہے کہ پاکستانی اپنی مٹی پر مر مٹنے والے لوگ ہیں، خون کے آخری قطرے تک مادر وطن کا دفاع کریں گے۔ منگل کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں بھارتی جارحیت سے پیدا ہونے والی صورتحال پر بحث کے …

اسلام آباد ۔ 26 فروری (اے پی پی) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ 21 کروڑ عوام کے نمائندہ ایوان نے دشمن کو واضح پیغام دیا ہے کہ پاکستانی اپنی مٹی پر مر مٹنے والے لوگ ہیں، خون کے آخری قطرے تک مادر وطن کا دفاع کریں گے۔ منگل کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں بھارتی جارحیت سے پیدا ہونے والی صورتحال پر بحث کے اختتام پر ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ جس طرح 21 کروڑ عوام کے نمائندہ ایوان نے جس میں مختلف علاقوں کے لوگوں نے اپنی رائے کا اظہار کیا اور ملکی دفاع کے لئے اپنے عزم کا اظہار کیا ہے وہ انتہائی خوش آئند ہے، مجھے فخر ہے کہ میں نے ایسے ایوان کے اجلاس کی صدارت کی۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے تمام علاقوں سے تعلق رکھنے والے نمائندوں نے دشمن کو واضح پیغام دیا ہے کہ پاکستانی اپنی مٹی پر مر مٹنے والے لوگ ہیں اور ہم ثابت کریں گے کہ ملکی دفاع کے لئے کسی قسم کی قربانی دینے کے لئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خون کے آخری قطرے تک مادر وطن کا دفاع کریں گے۔

Leave a Reply