ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہرگیٹ نمبر ایک اور 5 پر کووڈ۔19 کے سکریننگ سسٹم کا جائزہ لیا

اسلام آباد ۔ 11 مئی (اے پی پی) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے چیف وہپ عامر ڈوگر کے ہمراہ پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہرگیٹ نمبر ایک اور 5 پر کووڈ۔19 کی سکریننگ کے سسٹم کا جائزہ لیا۔ق پیر کو ڈپٹی سپیکر قاسم سوری نے چیف وہپ عامر ڈوگر کے ہمراہ پارلیمنٹ ہاﺅس کی پارکنگ میں قائم کورونا ٹیسٹ سنٹر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر عملہ سے گفتگو کرتے …

اسلام آباد ۔ 11 مئی (اے پی پی) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے چیف وہپ عامر ڈوگر کے ہمراہ پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہرگیٹ نمبر ایک اور 5 پر کووڈ۔19 کی سکریننگ کے سسٹم کا جائزہ لیا۔ق پیر کو ڈپٹی سپیکر قاسم سوری نے چیف وہپ عامر ڈوگر کے ہمراہ پارلیمنٹ ہاﺅس کی پارکنگ میں قائم کورونا ٹیسٹ سنٹر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر عملہ سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری نے ہدایت کی کہ ارکان پارلیمنٹ، عملہ اور میڈیا سمیت سب کے کورونا ٹیسٹ یقینی بنائے جائیں۔ اس حوالہ سے کورونا ٹیسٹ کرانے کےلئے کسی کی شکایت نہیں آنی چاہئے۔ قاسم سوری نے کورونا لیب ملازمین کو ہدایت کی کہ کورونا ٹیسٹ لیب آنے والے سماجی فاصلے کا خیال رکھیں۔