اسلام آباد ۔ 6جنوری (اے پی پی) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا ہے کہ ملکی معیشت میں کاروباری برادری کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔ موجودہ حکومت ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ اور کاروباری برادری کو درپیش مسائل حل کرنے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے۔ انھوں نے ان خیالات کا اظہار جمعہ کو بھارہ کہو چھتر پارک کے قریب …
ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی کی گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 6جنوری (اے پی پی) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا ہے کہ ملکی معیشت میں کاروباری برادری کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔ موجودہ حکومت ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ اور کاروباری برادری کو درپیش مسائل حل کرنے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے۔ انھوں نے ان خیالات کا اظہار جمعہ کو بھارہ کہو چھتر پارک کے قریب ایک شاپنگ سنٹر کے افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ موجودہ حکومت ملک سے دہشت گردی ، غربت اور بیروزگاری کے خاتمے اور ملکی معشیت کی ترقی اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے جنگی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے ۔ انھوں نے کہا کہ حکومت کی سرمایہ کار دوست پالیسیوں کی بدولت ملکی اور بیرونی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے ۔








