ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی کی پیپلز ایسوسی ایشن فار پیس اینڈ ڈس آرممنٹ کے نائب صدر سے ملاقات کے دوران گفتگو

اسلام آباد ۔ 14 مئی (اے پی پی) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا ہے کہ پا ک ۔چین دوستی کا دنیا میں کو ئی متوازی نہیں، دونو ں ممالک کے درمیان تعلقات مشتر کہ جغرافیائی،اقتصادی ،تاریخی اور اسٹرٹیجک مفادات کی مضبو ط بنیاد وں پر استوار ہیں اور دونوں ممالک ہر مشکل وقت میں ایک دوسر ے کے شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں۔ان خیا لات کا …

اسلام آباد ۔ 14 مئی (اے پی پی) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا ہے کہ پا ک ۔چین دوستی کا دنیا میں کو ئی متوازی نہیں، دونو ں ممالک کے درمیان تعلقات مشتر کہ جغرافیائی،اقتصادی ،تاریخی اور اسٹرٹیجک مفادات کی مضبو ط بنیاد وں پر استوار ہیں اور دونوں ممالک ہر مشکل وقت میں ایک دوسر ے کے شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں۔ان خیا لات کا اظہار انہوں نے پیر کو پیپلز ایسوسی ایشن فار پیس اینڈ ڈس آرممنٹ کے نائب صدر مسٹر ژو لی کیسربراہی میں پیر کے روز پارلیمنٹ ہاﺅس میں ان سے ملاقات کرنے والے 7رکنی چینی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ پاک ۔چین تعلقات مثالی تعاون کے ایک نئے دور میں داخل ہو رہے ہیںاور چینی وفد کا حالیہ دورہ پاکستان دونوں ممالک کے درمیا ن موجودہ تعلقات کو مزید مضبو ط بنانے میں اہم پیش رفت ثابت ہو گا۔

مزید خبریں