اسلام آباد ۔ 3 مئی (اے پی پی) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مر تضیٰ جا وید عباسی نے کہا ہے کہ لو ڈ شیڈنگ کا خاتمہ اور عوام کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی مو جو دہ حکو مت کی اولین تر جیح رہی ہے اور گزشتہ 5سالو ں میں توانا ئی کی قلت پر قا بو پا نے کے لیے جنگی بنیا دوں پر اقداما ت اٹھائے گئے ہیں …
ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مر تضیٰ جا وید عباسی کی ایبٹ آباد پیسکو کے ا علیٰ احکا م سے ملا قات کے دوران گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 3 مئی (اے پی پی) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مر تضیٰ جا وید عباسی نے کہا ہے کہ لو ڈ شیڈنگ کا خاتمہ اور عوام کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی مو جو دہ حکو مت کی اولین تر جیح رہی ہے اور گزشتہ 5سالو ں میں توانا ئی کی قلت پر قا بو پا نے کے لیے جنگی بنیا دوں پر اقداما ت اٹھائے گئے ہیں ۔انہو ں نے کہا کہ حکومت کی مو ثر پا لیسیوں اور بر وقت اقدامات کی وجہ سے ملک میں لو ڈ شیڈنگ کا خاتمہ ممکن ہو ا ہے ۔ انہوں نے ان خیا لات کا اظہا ر ایبٹ آباد پیسکو کے ا علیٰ احکا م سے جمعرات کے روز پا رلیمنٹ ہا وس میں اپنی ہو نے والی ملا قات میںکیا۔ ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ حویلیا ں شہر اور اس سے ملحقہ علا قوں میں بجلی کے کم وولٹیج کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلا ت کا سامنا کر نا پڑرہا ہے ۔انہو ں نے کہا کہ تحصیل حویلیا ں سے لو ڈ شیڈنگ اورکم وولٹیج کے خاتمے کے لیے مو جو دہ حکو مت نے 132کے وی گرڈ اسٹیشن قائم کیا ہے تا ہم اب تک پشاور الیکٹرک سپلا ئی کمپنی کی طرف سے اس گرڈ اسٹیشن کے فیڈرز پر لو ڈ منتقل نہیں کیا جا سکا۔ انہو ں نے پیسکوکو فوری طور پر حویلیا ں گرڈ اسٹیشن کے تما م فیڈرز کو مکمل طور پر چلا نے اور لو ڈ منتقل کر نے کی ہدایت کی ۔







