ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی نے یواین ڈی پی کے ہیومن ڈویلپمنٹ انڈیکس میں پاکستان کی تنزلی کا سوال متعلقہ قائمہ کمیٹی کو مزید غور کے لئے ارسال کردیا

اسلام آباد۔14نومبر (اے پی پی):ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ نے یواین ڈی پی کے ہیومن ڈویلپمنٹ انڈیکس میں پاکستان کی تنزلی کا سوال متعلقہ قائمہ کمیٹی کو مزید غور کے لئے ارسال کردیا جبکہ وزیر مملکت برائے اقتصادی امور چوہدری ارمغان سبحانی نے کہا ہے کہ سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام کے تحت 12 دانش سکولوں کے قیام کی منظوری دی گئی ہے،مزید 10 سکول قائم کئے …

اسلام آباد۔14نومبر (اے پی پی):ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ نے یواین ڈی پی کے ہیومن ڈویلپمنٹ انڈیکس میں پاکستان کی تنزلی کا سوال متعلقہ قائمہ کمیٹی کو مزید غور کے لئے ارسال کردیا جبکہ وزیر مملکت برائے اقتصادی امور چوہدری ارمغان سبحانی نے کہا ہے کہ سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام کے تحت 12 دانش سکولوں کے قیام کی منظوری دی گئی ہے،مزید 10 سکول قائم کئے جانے کا عمل پائپ لائن میں ہے۔

جمعہ کو قومی اسمبلی میں ڈاکٹر شازیہ صوبیہ کے سوال کے جواب میں چوہدری ارمغان سبحانی نے کہا کہ مائیکرو اکنامک،سیلاب،کم انکم ٹیکس ادائیگیوں کی وجہ سے ایچ بی آئی شرح کم ہے جو تشویشناک ہے۔ملک بھر میں 12 دانش سکول قائم کئے جارہے ہیں،صحت اور تعلیم صوبائی معاملہ ہے اس کے باوجود اڑان پاکستان پروگرام کے تحت یہ 12 دانش سکول تعلیم کی بہتری کے لئے قائم کئے جارہے ہیں،10 مزید پائپ لائن میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت مختلف پروگرام متعارف کروارہا ہے۔خاندانی منصوبہ بندی،زچگی کے دوران اموات میں کمی سمیت مختلف موضوعات پر حکومت کام کررہی ہے۔12 دانش سکولوں کے قیام کی پی ایس ڈی پی میں منظوری شامل ہے۔ڈپٹی سپیکر نے وزیر مملکت کے کہنے پر یہ سوال قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا۔

مزید خبریں