ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کا آغا سراج درانی کے انتقال پر اظہار تعزیت

اسلام آباد۔15اکتوبر (اے پی پی):ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ نے سابق سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ بدھ کو اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے مرحوم آغا سراج درانی کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا اور کہا کہ غم اور دکھ کی مشکل گھڑی میں سوگوار خاندان کے غم میں …

اسلام آباد۔15اکتوبر (اے پی پی):ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ نے سابق سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ بدھ کو اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے مرحوم آغا سراج درانی کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا اور کہا کہ غم اور دکھ کی مشکل گھڑی میں سوگوار خاندان کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔

ڈپٹی سپیکر نے آغا سراج درانی کی سیاسی، سماجی اور پارلیمانی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیااور کہا کہ آغا سراج درانی مدبر اور اصول پسند سیاست دان تھے۔ مرحوم نے جمہوریت کے استحکام اور پارلیمانی روایات کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کیا۔آغا سراج درانی پاکستان پیپلز پارٹی کا قیمتی اثاثہ تھے ۔ ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔آغا سراج درانی نے مرحوم کی مغفرت اور اہل خانہ کے لئے صبرِ جمیل کی دعا کی ۔