اسلام آباد ۔ 8 ستمبر (اے پی پی) ڈپٹی چئیرمین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیز نے کہاہے کہ ملک میں خواندگی کی شرح بہتر بنانے کیلئے جدید طریقے اختیار کئے جائیں، صوبائی حکومتیں تمام شراکت داروں کے ساتھ مل کر خواندگی کی شرح میں اضافے کیلئے اقدامات کریں۔ان خیالات کاا ظہار انہوں نے جمعہ کو یوم خواندگی کے حوالے سے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈپٹی چئیرمین پلاننگ کمیشن سرتاج …
ڈپٹی چئیرمین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیز کا یوم خواندگی کے حوالے سے سیمینار سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 8 ستمبر (اے پی پی) ڈپٹی چئیرمین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیز نے کہاہے کہ ملک میں خواندگی کی شرح بہتر بنانے کیلئے جدید طریقے اختیار کئے جائیں، صوبائی حکومتیں تمام شراکت داروں کے ساتھ مل کر خواندگی کی شرح میں اضافے کیلئے اقدامات کریں۔ان خیالات کاا ظہار انہوں نے جمعہ کو یوم خواندگی کے حوالے سے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈپٹی چئیرمین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیز نے کہاہے کہ وژن 2025 ءکے تحت موجودہ حکومت ملک سے ناخواندگی کو ختم کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہیں اور اسی ضمن میں حکومت وژن 2025ءکے تحت سکول جانے والے بچوں اور بچیوں کی تعداد میں فرق کو ختم کرنے کیلئے کوشاں ہے، آئندہ پانچ برس میں اس فرق میں 50 فیصد تک کمی لائی جائے گی اور 2025ءتک ہر بچہ یا بچی تعلیم کے زیور سے آراستہ ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ حکومت قومی وسائل کو عوام کی فلاح و بہبود اور ملکی ترقی کیلئے بروئے کار لانے کیلئے حقیقت پسندانہ حکمت عملی اختیار کر رہی ہے جس کے ثمرات تیزی کے ساتھ سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں وژن 2025 ءکے تحت 90 فی صد خواندگی کی شرح کے ہدف کو پورا کرنے کیلئے خصوصی اقدامات کریں ۔








