اسلام آباد ۔ 20 جون (اے پی پی) ڈپٹی چیئرمین سینٹ سلیم مانڈوی والا نے ممتاز عالم دین مفتی محمد نعیم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے- اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ مفتی نعیم نے اپنی پوری زندگی دین کے لئے وقف کردی تھی۔ مفتی نعیم معروف اسکالر, عالم دین اور شیخ الحدیث کی حیثیت رکھتے تھے-سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ …
ڈپٹی چیئرمین سینٹ سلیم مانڈوی والا کا ممتاز عالم دین مفتی محمد نعیم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 20 جون (اے پی پی) ڈپٹی چیئرمین سینٹ سلیم مانڈوی والا نے ممتاز عالم دین مفتی محمد نعیم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے- اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ مفتی نعیم نے اپنی پوری زندگی دین کے لئے وقف کردی تھی۔ مفتی نعیم معروف اسکالر, عالم دین اور شیخ الحدیث کی حیثیت رکھتے تھے-سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ مفتی نعیم کی اسلامی اور سماجی خدمات قابل تعریف ہیں ، انہوں نےکہا کہ مرحوم کی اسلام کے لئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا -سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ اللہ عزوجل سے دعا ہے مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔








