اسلام آباد ۔ 19 اگست (اے پی پی) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے پاکستان اور مصر کے د رمیان تجارت اور کاروباری روابط کے فروغ کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام سے دونوں اطراف کے عوام کو باہمی فائدہ ہو گا۔ سینیٹ میڈیا سیکرٹریٹ کی طرف سے بدھ کو جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نچلی سطح پر عوام کے عوام کے …
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا سے مصر کے سفیر کی ملاقات ، پاکستان اور مصر کے د رمیان تجارت اور کاروباری روابط کے فروغ کی ضرورت پر زور

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 19 اگست (اے پی پی) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے پاکستان اور مصر کے د رمیان تجارت اور کاروباری روابط کے فروغ کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام سے دونوں اطراف کے عوام کو باہمی فائدہ ہو گا۔ سینیٹ میڈیا سیکرٹریٹ کی طرف سے بدھ کو جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نچلی سطح پر عوام کے عوام کے ساتھ تعلقات اور تجارتی روابط کے فروغ کے ذریعے دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور اقتصادی تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے کا موقع ملے گا اور دو طرفہ تعلقات کو فروغ حاصل ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان میں مصر کے سفیر سے ملاقات کے دوران کیا جنہوں نے یہاں پارلیمنٹ ہاﺅس میں ان سے ملاقات کی۔ سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ دونوں ممالک 1948ءسے دو طرفہ تعلقات سے مستفید ہو رہے ہیں لیکن تجارتی حجم توقعات سے بہت کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے د رمیان مشترکہ اقتصادی اقدار ہیں جس کے ذریعے طویل المدت اقتصادی تعاون کو فروغ دینے میں مدد مل سکتی ہے۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان سیاحت کے فروغ کی بھی تجویز پیش کی اور کہا کہ دونوں ممالک کی پارلیمان کے درمیان پارلیمانی سفارتکاری کے ذریعے موجودہ تعلقات کو مزید تقویت دینے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے پارلیمانی اور دیگر سطح کے وفود کے تبادلوں کی ضرورت پر زور دیا۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان مسئلہ کشمیر پر مصر کی حمایت کا خیر مقدم کرتا ہے اور دونوں ممالک بین الاقوامی فورم پر ایک دوسرے کے موقف کی حمایت کرتے ہیں۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر امن اور سلامتی کے فروغ کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ مصر کے سفیر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے ادارہ جاتی روابط اور دو طرفہ معاہدوں کے ذریعے تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کو اسلام آباد اور قاہرہ کے درمیان تعاون کے فروغ کیلئے اٹھائے گئے اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔








