ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر سے سلیم سیف اللہ خان سمیت مختلف وفود کی ملاقاتیں،بھابھی کے انتقال پر اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی

اسلام آباد۔31جنوری (اے پی پی):ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر سے سابق وفاقی وزیر وسابق سینیٹر سلیم سیف اللہ خان نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران سلیم سیف اللہ خان نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی بھابی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اورمرحومہ کے ایصالِ ثواب اور مغفرت کے لیے دعا کی۔ انہوں نے سوگوار خاندان، خصوصاً ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال …

اسلام آباد۔31جنوری (اے پی پی):ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر سے سابق وفاقی وزیر وسابق سینیٹر سلیم سیف اللہ خان نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران سلیم سیف اللہ خان نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی بھابی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اورمرحومہ کے ایصالِ ثواب اور مغفرت کے لیے دعا کی۔

انہوں نے سوگوار خاندان، خصوصاً ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر کے لیے صبرِ جمیل کی دعا بھی کی۔اس موقع پر مختلف دیگر وفود نے بھی ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سےتعزیتی ملاقاتیں کیں جن میں پارلیمنٹیرینز، وکلا، ڈاکٹرز، سماجی تنظیموں کے نمائندگان اور مختلف چیمبرز آف کامرس کے عہدیداران شامل تھے۔ تمام وفود نے مرحومہ کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعائے مغفرت کی اور لواحقین کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر نے تعزیت کے لیے آنے والے تمام معززین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں دوستوں، احباب اور معزز شخصیات کی ہمدردی اور تعاون ان کے لیے باعثِ تسلی اور بڑی نعمت ہے۔