اسلام آباد۔31جنوری (اے پی پی):ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دہشتگردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی بروقت اور مؤثر کارروائیوں کو انتہائی شاندار قرار دیتے ہوئے پاک فوج اور دیگر سیکیورٹی اداروں کی قربانیوں اور بہادری کی تعریف کی ہے۔ہفتہ کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں نے صبح کے وقت بلوچستان کے 12 مختلف مقامات پر حملے کیے، مگرسیکیورٹی فورسز …
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر کا بلوچستان میں دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

مزید خبریں
اسلام آباد۔31جنوری (اے پی پی):ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دہشتگردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی بروقت اور مؤثر کارروائیوں کو انتہائی شاندار قرار دیتے ہوئے پاک فوج اور دیگر سیکیورٹی اداروں کی قربانیوں اور بہادری کی تعریف کی ہے۔ہفتہ کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں نے صبح کے وقت بلوچستان کے 12 مختلف مقامات پر حملے کیے، مگرسیکیورٹی فورسز نے نہ صرف ان کے عزائم ناکام بنائے بلکہ دہشت گردوں کو سخت نقصان پہنچایا۔
انہوں نے اہلکاروں کی شہادتوں پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور کہا کہ قوم اپنے بہادر جوانوں پر فخر کرتی ہے، جو وطن کی حفاظت کے لیے اپنی جانوں کو خطرے میں ڈالنے سے بھی نہیں ہچکچاتے۔ڈپٹی چیئرمین نے مزید کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی محنت اور قربانی کی بدولت اب تک سو سے زائد دہشت گرد ہلاک ہو چکے ہیں، جو دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے میں ایک اہم سنگ میل ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ملک میں امن اور سلامتی کے لیے ہماری افواج ہر لمحہ تیار ہیں اور قوم ہمیشہ اپنے محافظوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں فورسز کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں اور ان قربانیوں کی بدولت ملک میں امن و امان کی کوششیں کامیابی کی راہ پر گامزن ہیں۔ انہوں نےسیکیورٹی فورسز کے جوانوں کی جرأت، پیشہ ورانہ مہارت اور قومی جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ پوری قوم اپنے بہادر فوجی جوانوں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔







