ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان کامیر باز محمد خان کھیتران کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان کامیر باز محمد خان کھیتران کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

اسلام آباد۔17مئی (اے پی پی):ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے سابق وفاقی وزیر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما میر باز محمد خان کھیتران کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔اتوار کو سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری تعزیتی بیان میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے مرحومہ کے درجات کی بلندی، مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں وہ سوگوار خاندان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے سینئر صحافی جاوید رحمان سے بھی ان کے والد کے انتقال پر دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت اور اہل خانہ کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی۔دریں اثنا سابق سینیٹر فتح محمد حسنی نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سے ان کی بھابھی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔ اس موقع پر مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔