ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سے قبائلی عمائدین، ممتاز تاجروں، سرمایہ کاروں اور نامور شخصیات کی ملاقات ، بھابھی کے انتقال پر تعزیت کی

اسلام آباد۔23جنوری (اے پی پی):ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر سے قبائلی عمائدین، ممتاز تاجروں، سرمایہ کاروں اور ملک کی نامور شخصیات نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات کا مقصد ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی بھابھی کے انتقال پر تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرنا تھا۔وفد میں اسداللہ، فخرالدین لہڑی، صبوحی حسین، پیر محمد خان کاکڑ، مصور کاکڑ، اقبال کاسی سمیت مختلف قبائل کے معزز عمائدین، کاروباری شخصیات اور سماجی …

اسلام آباد۔23جنوری (اے پی پی):ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر سے قبائلی عمائدین، ممتاز تاجروں، سرمایہ کاروں اور ملک کی نامور شخصیات نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات کا مقصد ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی بھابھی کے انتقال پر تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرنا تھا۔وفد میں اسداللہ، فخرالدین لہڑی، صبوحی حسین، پیر محمد خان کاکڑ، مصور کاکڑ، اقبال کاسی سمیت مختلف قبائل کے معزز عمائدین، کاروباری شخصیات اور سماجی رہنماؤں نے شرکت کی۔ وفد کے اراکین نے مرحومہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے دلی تعزیت کی اور اس المناک سانحہ پر اپنے رنج و غم کا اظہار کیا۔

ملاقات کے دوران وفد کے اراکین نے مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی اور اللہ تعالیٰ سے ان کی مغفرت، درجات کی بلندی اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرنے کی دعا کی۔ اس کے ساتھ ساتھ سوگوار خاندان کے لئے صبرِ جمیل، حوصلے اور استقامت کی دعا بھی کی گئی۔شرکا نے اس موقع پر کہا کہ دکھ اور غم کی اس گھڑی میں وہ سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور اس مشکل وقت میں ان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے مواقع پر باہمی ہمدردی، دعا اور تعاون ہی اصل سہارا ہوتے ہیں۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر نے وفد کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے خلوص، ہمدردی اور تعزیت کے جذبات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ مشکل لمحات میں اہلِ وطن کی دعائیں، محبت اور اپنائیت انسان کے لئے سب سے بڑا سہارا ثابت ہوتی ہیں۔ انہوں نے مرحومہ کے لئے دعائے مغفرت اور سوگوار خاندان کے ساتھ اظہارِ یکجہتی پر تمام شرکاء کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔