ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن و وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی مخدوم خسرو بختیار کی زیرصدارت پائیڈ کا 12واں سینٹ اجلاس

اسلام آباد ۔ 26 اکتوبر (اے پی پی)ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن و وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی مخدوم خسرو بختیار نے موثر ترقی اور معاشی پالیسی سازی کیلئے معیاری اور پالیسی فوکسڈ تحقیق کی ضرورت پر زور دیا ہے تاکہ پالیسی سازوں کو ترقی کے مطلوبہ نتائج حاصل کرنے کیلئے بہتر حکمت عملی مرتب کرنے میں مدد ملے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو پائیڈ کے 12ویں سینٹ …

اسلام آباد ۔ 26 اکتوبر (اے پی پی)ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن و وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی مخدوم خسرو بختیار نے موثر ترقی اور معاشی پالیسی سازی کیلئے معیاری اور پالیسی فوکسڈ تحقیق کی ضرورت پر زور دیا ہے تاکہ پالیسی سازوں کو ترقی کے مطلوبہ نتائج حاصل کرنے کیلئے بہتر حکمت عملی مرتب کرنے میں مدد ملے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو پائیڈ کے 12ویں سینٹ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن کی حیثیت سے پائیڈ کے چانسلر ہیں۔ اجلاس میں ایم این اے شندانہ گلزار، وائس چانسلر ڈاکٹر اسد زمان اور وزارت کے اعلی حکام نے بھی شرکت کی۔