ڈپٹی چیئر مین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیز کی ترکی کے سفیر مصطفے یورداکل سے بات چیت

اسلام آباد ۔ 13 فروری (اے پی پی) ڈپٹی چیئر مین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیز نے کہا کہ پاکستانی معیشت کے احیاءسے پاکستان اور ترکی کے درمیان تجارتی و سرمایہ کاری تعلقات میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔یہ بات انہوں نے پاکستان میں ترکی کے سفیر مصطفے یورداکل سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے منگل کو یہاں ان سے ملاقات کی۔سرتاج عزیز نے کہا کہ پاکستان اور …

اسلام آباد ۔ 13 فروری (اے پی پی) ڈپٹی چیئر مین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیز نے کہا کہ پاکستانی معیشت کے احیاءسے پاکستان اور ترکی کے درمیان تجارتی و سرمایہ کاری تعلقات میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔یہ بات انہوں نے پاکستان میں ترکی کے سفیر مصطفے یورداکل سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے منگل کو یہاں ان سے ملاقات کی۔سرتاج عزیز نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے مابین انتہائی خوشگوار دو طرفہ تعلقات قائم ہیںجو دو نوں ملکوں کی قیادتوں کی کوششوں سے حالیہ سالوں میں مزید مستحکم ہوگئے ہیں۔ سرتاج عزیز نے کہا کہ پاکستانی معیشت کے احاءسے دونوں ملکوں کے مابین سرمایہ اور تجارت میں مزید اضافہ ہوا ہے اور ایف ٹی اے کو جلد از جلد حتمی شکل دینے سے دو طرفہ تجارت میں مزید اضافہ ہو جائیگا۔انہوں نے کہا کہ ترک کمپنیاں پہلے ہی پاکستان میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری چکی ہیں۔ترکی کے سفیر نے کہا کہ پاکستان میں تعیناتی انکے لئے باعث عزت ہے۔