ڈپٹی کمشنرچنیوٹ عائشہ رضوان کی زیر صدارت ضلع بھر میں جاری بیوٹیفکیشن اور ترقیاتی سکیموں پر عملدرآمد کے حوالے سے ایک اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔
ڈپٹی کمشنرچنیوٹ کی زیر صدارت ضلع بھر میں جاری بیوٹیفکیشن سکیموں پر عملدرآمد کے حوالے سے جائزہ اجلاس

مزید خبریں
چنیوٹ۔ 10 جون (اے پی پی):ڈپٹی کمشنرچنیوٹ عائشہ رضوان کی زیر صدارت ضلع بھر میں جاری بیوٹیفکیشن اور ترقیاتی سکیموں پر عملدرآمد کے حوالے سے ایک اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں متعلقہ محکموں کے افسران، میونسپل کمیٹیوں کے نمائندگان اور ترقیاتی منصوبوں کے ذمہ داران نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران مختلف جاری ترقیاتی منصوبوں، شہری خوبصورتی، سڑکوں کی مرمت و بحالی، گرین بیلٹس کی بہتری، شجرکاری مہم، صفائی ستھرائی کے اقدامات اور عوامی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی سکیموں کو مقررہ مدت میں اعلیٰ معیار کے ساتھ مکمل کیا جائے۔ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان نے کہا کہ شہر کی خوبصورتی اور عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ اہم شاہراہوں، چوکوں، پارکوں اور سرکاری عمارتوں کے اطراف صفائی اور تزئین و آرائش کے کاموں کو مزید تیز کیا جائے تاکہ شہریوں کو صاف ستھرا اور خوشگوار ماحول میسر آ سکے۔انہوں نے متعلقہ اداروں پر زور دیا کہ ترقیاتی فنڈز کے شفاف استعمال کو یقینی بنایا جائے اور تمام منصوبوں کی مسلسل مانیٹرنگ کی جائے








