ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی زیر صدارت انسداد ڈینگی مہم بارے جائزہ اجلاس، کارروائیوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی

اسلام آباد۔19جولائی (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کی زیر صدارت انسداد ڈینگی مہم بارے جائزہ اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں ڈینگی کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں مختلف ہسپتالوں میں قائم ڈینگی وارڈز کی سہولیات پر بھی بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ شہر میں 24 گھنٹوں کے دوران ایک بھی مریض رپورٹ نہیں ہوا،لاروا رپورٹ ہونے پر اسسٹنٹ کمشنرز کی جانب …

اسلام آباد۔19جولائی (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کی زیر صدارت انسداد ڈینگی مہم بارے جائزہ اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں ڈینگی کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں مختلف ہسپتالوں میں قائم ڈینگی وارڈز کی سہولیات پر بھی بریفنگ دی گئی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ شہر میں 24 گھنٹوں کے دوران ایک بھی مریض رپورٹ نہیں ہوا،لاروا رپورٹ ہونے پر اسسٹنٹ کمشنرز کی جانب سے متعددکاروباری مراکز سیل کیے گئے،انسداد ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانے بھی عائد کیے جا رہے ہیں۔ڈی سی اسلام آباد نے انسداد ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سخت کارروائیاں یقینی بنانے کی ہدایت کی ۔