ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ کا اپنے دفتر میں کھلی کچہری کاانعقاد

ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ محمد اکرام ملک کی اوپن ڈور پالیسی کے تحت اپنے دفتر میں کھلی کچہری کاانعقاد کیا۔انہوں نے شہریوں کے مسائل اور شکایات سنیں اور شہریوں کو درپیش مسائل کے فوری حل کی یقین دہانی، متعلقہ محکموں کو احکامات جاری دیے

اوکاڑہ۔ 04 نومبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ محمد اکرام ملک کی اوپن ڈور پالیسی کے تحت اپنے دفتر میں کھلی کچہری کاانعقاد کیا۔انہوں نے شہریوں کے مسائل اور شکایات سنیں اور شہریوں کو درپیش مسائل کے فوری حل کی یقین دہانی، متعلقہ محکموں کو احکامات جاری دیے۔

انہوں نے متعلقہ محکموں کو عوامی شکایات کے فوری ازالے کی ہدایت بھی جاری کیں۔ ڈپٹی کمشنر محمد اکرام ملک نے کہا کہ شہریوں کے مسائل کا فوری حل حکومت پنجاب کا مشن ہے۔ عوامی خدمت اور شہریوں کو ریلیف کی فراہمی کے لیے ضلعی انتظامیہ متحرک انداز میں کام کر رہی ہے۔

ڈپٹی کمشنر محمد اکرام ملک نے کہا کہ اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں کو براہ راست اپنے مسائل پیش کرنے کا موقع فراہم کیا جا رہا ہے۔ عوامی شکایات کے حل میں تاخیر کی ہرگز گنجائش نہیں، تمام متعلقہ محکمے عوامی شکایات کا فوری ازالہ یقینی بنائیں۔