کوئٹہ۔ 01 اپریل (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر قلات منیراحمد درانی کےاحکامات پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنرقلات شاہنواز بلوچ نے ٹیچنگ ہسپتال قلات کا اچانک دورہ کیا۔ ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر نصراللہ لانگو ڈاکٹر محمدیعقوب زہری نےایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کو ہسپتال کے شعبہ حادثات اورمختلف سیکشن کا دورہ کرایا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شاہنواز بلوچ نےڈاکٹروں اور دیگر سٹاف کی حاضریاں چیک کیں، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرنےہسپتال کے مختلف شعبوں ایمرجنسی اوپی ڈی ادویات سٹور …
ڈپٹی کمشنر قلات کےاحکامات پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنرقلات نے ٹیچنگ ہسپتال قلات کا اچانک دورہ کیا

مزید خبریں
کوئٹہ۔ 01 اپریل (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر قلات منیراحمد درانی کےاحکامات پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنرقلات شاہنواز بلوچ نے ٹیچنگ ہسپتال قلات کا اچانک دورہ کیا۔ ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر نصراللہ لانگو ڈاکٹر محمدیعقوب زہری نےایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کو ہسپتال کے شعبہ حادثات اورمختلف سیکشن کا دورہ کرایا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شاہنواز بلوچ نےڈاکٹروں اور دیگر سٹاف کی حاضریاں چیک کیں، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرنےہسپتال کے مختلف شعبوں ایمرجنسی اوپی ڈی ادویات سٹور لشمینیاسز سینٹر لیبارٹری ایکسرے روم میل وفیمیل وارڈز ڈینٹل سیکشن لیبرروم حفاظتی ٹیکہ جات سینٹر ڈینٹل سیکشن اور دیگر شعبوں کا بھی دورہ کیا اورہسپتال میں دستیاب سہولیات اور مسائل کا بغور جائزہ لیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شاہنواز بلوچ نے طبی عملے سے گفتگو کرتے ہوئےکہاکہ ایک صحت مندمعاشرے کی تشکیل کے لئے لوگوں کا صحت مند ہونا ضروری ہے ۔ڈاکٹرز اور دیگر سٹاف اپنی حاضریاں یقینی بنائیں لوگوں کو صحت سے متعلق بہتر سہولیات فراہم کریں، ڈاکٹرز اپنے مقدس پیشے سے مخلص رہیں اور اپنے علاقےکے لوگوں کی خدمت کریں ،صحت کے شعبے کو بہتر بنانے کے لئے ہرممکن کوشش کریں اور صحت کے شعبے میں کوئی کوتائی برداشت نہیں کی جائیگی۔








